فلسطین پر سیہونی مظالم کیخلاف دھابیجی میں سول سوسائٹی علماء ایکشن کمیٹی اور سماجی رہنماوں کا احتجاجی مظاہرہ
ٹھٹھہ (آمین فاروقی:بیورو چیف)فلسطین پر سیہونی مظالم کیخلاف دھابیجی میں سول سوسائٹی علماء ایکشن کمیٹی اور سماجی رہنماوں کا احتجاجی مظاہرہ و ریلی جسکی قیادت عبدالسلام تنولی، محمد سلیمان بلوچ، ہوت خان کلمتی بلوچ، نے کی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے
مقررین مولنا عبدالققدر اعوان، مولنا فیاض دیشانی، ڈاکٹر مشرف خان، الشیخ ارسلان، مولنا عبدالحفیظ چانڈیو، مولنا افتخار حضروی، حافظ سعید الرحمان، انجمن تاجران صدر داود شاہ خان، مولانا عبدالخالق، و دیگر نے کہا کہ عالمی دنیا میں اسرائیل کی سیہونی دہشت گردی اور مسلم امہ کے قبلہ اول بیت المقدس پر حملہ لمحہ فکریہ ہے سیہونی دہشت گردی اقوام متحدہ پر سوالیہ نشان ہے انسانی حقوق کے اداروں کا مظلوم محصور فلسطینی عوام اور بچوں پر وحشیانہ دہشت گردی پر خاموشی سیہونی طرف داری کا واضح ثبوت ہے ایسے میں ہم پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں
کہ اس ظالمانہ سیہونی دہشت گردی کیخلاف اپنی واضح پالیسی سامنے لائے اور اپنی دفاعی فوج کا دستہ روانہ کرے ایسے میں پاکستانی عوام کا ہر فرد فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہے اور قبلہ اول کے دفاع کے لئے آخری حد تک جاسکتا ہے احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران تاجران نے اپنا کاروبار بند رکھا