بیگم نسیم ولی خان کی وفات سے سیاست کا خوبصورت باب بند ہوگیا، وہ عملی جدوجہد کا استعارہ تھیں، انکا خلاء کبھی پر نا ہوسکے گا، جاویدخان بنگش 155

بیگم نسیم ولی خان کی وفات سے سیاست کا خوبصورت باب بند ہوگیا، وہ عملی جدوجہد کا استعارہ تھیں، انکا خلاء کبھی پر نا ہوسکے گا، جاویدخان بنگش

بیگم نسیم ولی خان کی وفات سے سیاست کا خوبصورت باب بند ہوگیا، وہ عملی جدوجہد کا استعارہ تھیں، انکا خلاء کبھی پر نا ہوسکے گا، جاویدخان بنگش

پشاور(نثاربیٹنی سے)یگم نسیم ولی خان کی وفات سے سیاست کا خوبصورت باب بند ہوگیا، وہ عملی جدوجہد کا استعارہ تھیں، انکا خلاء کبھی پر نا ہوسکے گا، جاویدخان بنگش
تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری و سماجی شخصیت اور چیئرمین پختون ایکشن کمیٹی جاویدخان بنگش نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر مرحوم خان عبدالولی خان کی اہلیہ اور اے این پی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم والی خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا

کہ بیگم نسیم والی خان کا ملکی سیاست میں ایک اہم مقام تھا، انکی منفرد سیاست اور جمہوریت کے لیے جدوجہد اپنی مثال آپ تھی، بیگم نسیم ولی خان نے رہبر ولی خان کے قید و بند کے دنوں میں جس طرح پارٹی کے معاملات کو سنبھالا اور کارکنوں کو یکجہا رکھا یہ انکا ہی خاصا تھا، جاویدخان بنگش نے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان کی پختونخوا کی عوام کے لیے جدوجہد سنہرے حروف سے لکھی جائے گی،

وہ ایک بہادر اور عظیم لیڈر تھیں جنکی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پُر نہیں کیا جاسکے گا، انکی ملک کے لئے بے حد خدمات اور قربانیوں پر میں انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماوں اور کارکنوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، دعا ہے کہ اللہ تعالی بیگم نسیم ولی خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں