میرپورساکرو میں آبادکاروں کا پانی کی قلت کے باعث قومی شاہرہ پر دھرنا 160

میرپورساکرو میں آبادکاروں کا پانی کی قلت کے باعث قومی شاہرہ پر دھرنا

میرپورساکرو میں آبادکاروں کا پانی کی قلت کے باعث قومی شاہرہ پر دھرنا

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)میرپورساکرو میں آبادکاروں کا پانی کی قلت کے باعث قومی شاہرہ پر دھرنا
قومی شاہرہ پر دھرنے کے بعد گاڑھو کراچی قومی شاہرہ بلاک دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ساحلی علاقوں میں گزرشتہ تین ماہ سے زرعی پانی کی قلت شدت اختیار کر چکی ہے ۔جس پر آبادکاروں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا

اور دھرنا دے کر 3 گھنٹے کے لئے کراچی تا کیٹی بندر روڈ بلاک کر دیا گیا۔ جس کے باعث مسافروں اور لوگوں کو گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس موقع پر آبادگاروں کا کہنا تھا کہ زرعی پانی کی قلت کے باعث ہماری زمینیں بنجر ہو گئی ہیں ۔ مختیار کار میرپورساکرو احمد میمن، ڈی ایس پی میرپورساکرو قادر خاصخیلی، سب انجینئر عبد الغنی خاصخیلی کی آبادکاروں کو ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں