ہفتہ شہادت کے سلسلے میں جے کے سالویشن مومنٹ نے جنوبی کشمیر میں شہداۓ کشمیر کو خراج عقیدت ادا کرنے کےلۓ ایک دعاعیہ مجلس کا انعقاد کیا
سرینگر (نمائندہ خصوصی) ہفتہ شہادت کے سلسلے میں جے کے سالویشن مومنٹ نے جنوبی کشمیر میں شہداۓ کشمیر کو خراج عقیدت ادا کرنے کےلۓ ایک دعاعیہ مجلس کا انعقاد کیا جس میں جنوبی کشمیر کے سبھی ذمہ داران بشمول ذوالفقار حمید۔مولوی رفیق۔گلزار حرہ۔محمد یوسف تیلی۔غزالی۔سید بشیر۔غلام نبی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اور شہداۓ کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
ہفتہ شہادت اور دعاعیہ مجلس میں شہید انسانیت شہید عبدالغنی بٹ اور انکے خاندان کے رواں جدوجہد آزادی ،سماج کی بہتر تعمیر اور معاشرے کے پسما ندہ طبقے کے لئے اُن کی خدمات پر شا ندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے سماج کے دبے کچلے عوام کے لئے قابل تعریف خدمات انجام دی
دعاعیہ مجلس میں شہید انعام اللہ خان ۔شہید مسعود تانترے۔ شہید قاضی نثاراحمد ۔شہید سیف اللہ۔ شہید غازی نصیب الدین – شہید برہان وانی۔شہید ریاض نایلو۔شہید سکندر اعظم ۔ شہید شیخ عبدالعزیز ۔شہید محمد رمضان عاجز۔شہید عمر شیخ۔شہید نثار پال۔ شہید خالد ثانی ۔شہید شہزادہ بلال اور ریاست کے سبھی شہداۓ کرام کو عقیدت کا خراج پیش کیا گیا.
دریں اثنا ٕ پارٹی چیرمین الطاف احمد بٹ نے مشرقی وسطیٰ کی بگڑتی ہوٸی صورتحال پر شویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ فلسطین کے نہتے اور بے بس لوگوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹاجارہاہے اور اسراٸیل کو اس کی دہشتگردانہ رویہ پر کوٸی سرزنش کرنے کے بجاۓ اس کی سیاسی اور عسکری قوت کو اور مزید بڑھایا جارہا ہے ۔الطاف احمد بٹ نے رابطہ عالمی اسلامی کو متحدہ عسکری کمانڑ کے تحت لشکر تیار کرنے اور نہتے فلسطینیوں کی مدد کے لۓ فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔ترجمان جے کے سالویشن مومنٹ