بارڈر ملٹری پولیس تھانہ فورٹ منرو کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری 130

بارڈر ملٹری پولیس تھانہ فورٹ منرو کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

بارڈر ملٹری پولیس تھانہ فورٹ منرو کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

ڈیرہ غازی خان ( فخرالزمان لکھیسر) بارڈر ملٹری پولیس تھانہ فورٹ منرو کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ایس ایچ او نصراللہ لغاری نے اپنی ٹیم ساجد خان لغاری ودیگر کے ہمراہ ڈیمس جھیل پر چھاپہ مارا تو انچی ٹیپ کے ذریعہ جواء کھیل کر سیاحوں کو لوٹنے والے گروپ کے دو ملزمان محمد یعقوب اور مہر گل کو موقعہ پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے

مقدمہ نمبر 4 / 21 بجرم 5 /7 / 78 قمار بازی ایکٹ درج کرکے ملزمان کو عدالت پیش کردیا گیا ایس ایچ او نصراللہ خان لغاری کی نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہے فورٹ منرو میں سیاحوں کی حفاظت بارڈر ملٹری پولیس کی زمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں