میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کا بروقت حل سرکاری افسران کی ذمہ داری ہے،فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈاکٹر ارشاد احمد 134

میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کا بروقت حل سرکاری افسران کی ذمہ داری ہے،فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈاکٹر ارشاد احمد

میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کا بروقت حل سرکاری افسران کی ذمہ داری ہے،فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈاکٹر ارشاد احمد

ڈیرہ غازیخان (بیوروچیف )کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کا بروقت حل سرکاری افسران کی ذمہ داری ہے۔فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔متعلقہ محکموں کے افسران فیلڈ میں نظر آئیں۔انہوں نے یہ بات شہر کے مختلف مقامات کے معائنہ کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ڈیرہ غازی خان شہر کے بلاک 17، دریشک ٹاؤن،مانکہ کینال،

ٹریفک چوک، پل ڈاٹ،پاسپورٹ آفس چوک، کچہری روڈ اور دیگر مقامات کا پیدل تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا.انہوں نے غازی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کی چار دیواری پر کیے جانے والے نقش و نگار کا بھی جائزہ لیاکمشنر نے شہریوں سے بھی ملاقاتیں کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں.انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو شہر میں صفائی ستھرائی، سیوریج، شجرکاری اور دیگر معاملات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا

کہ افسران فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار کے علاوہ محمد عمران جتوئی،محمد افضل جتوئی اور دیگر ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں