سول آفیسرز کلب کو تفریحی و سماجی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جائے گا، کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز
ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان سے)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ سول آفیسرز کلب کو تفریحی و سماجی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جائے گا. ممبر شپ کے ذریعے ہر شہری کو داخلے کی اجازت ہو گی. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں کلب کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.
سینئرنائب صدر چیمبر آف کامرس محمد لطیف پتافی، ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب، پی ٹی آئی کے رہنما اللہ بخش کورائی اور دیگر موجو د تھے. ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ دی. کلب کے بورڈ آف گورنرز نے کہاکہ آفیسرز کلب کو خطے کا بہترین کلب بنایا جائے گا جس میں معیاری تفریحی سرگرمیاں منعقد کرنے کے ساتھ کھیلو ں کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے. اس موقع پر مختلف تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں.