کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیر کمرشل دکانات اور پلازوں کے خلاف آپریشن جاری چار دکانیں سیل پانچ کو وارننگ جاری
ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیر کمرشل دکانات اور پلازوں کے خلاف آپریشن جاری چار دکانیں سیل پانچ کو وارننگ جاری کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد اور چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل کی ہدایت پر غیر قانونی پلازوں اور دکانات کے خلاف آپریشن جاری ہے تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں ڈپٹی ایم او آر عمر ریاض ایم او پی مختیار حسین اور انسپکٹر پلاننگ غلام محمد سلطان نے شہر کے مختلف شاہراہوں
پر تعمیر چار عدد دکانات کو نقشہ پاس نہ ہونے پر سیل کردیا جبکہ پانچ عدد دکانات کے مالکان کو وارننگ دی گئی انسپکٹر پلاننگ غلام محمد سلطان نے میڈیا کو بتایا سیل کئے گئے دکانات کو کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد اور چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل کی ہدایت پر کئی دفعہ وارننگ دی گئی تھی کہ وہ اپنے دکانات کو میٹروپولیٹن کارپوریشن سے رجسٹر کرانے لیکن انہوں نے کارپوریشن نوٹس پر عمل نہیں کیا تھا جنہیں آج سیل کردیا گیا
اور دیگر تعمیر ہونے والوں کو بھی ہدایات جاری کی کہ وہ تین روز کے اندر اپنے دکانات کے نقشہ پاس کرانے ورنہ سیل کردئیے جائے گی چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل نے میڈیا کو بتایا کارپوریشن کا بغیر تعمیر پلازوں دکانات اور کالونیوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر غیر قانونی واٹر کنکشنز کوبھی منقطع کیا جارہاہے