Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مھمند وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا

ضلع مھمند( افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مھمند وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے 2مئی 2019 کو رکھا تھا ۔

مہمند ڈیم دریا سوات پر قبائلی ضلع مہمند میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہ کثیر المقاصد منصوبہ سیلابی صورتحال کو کنڑول کرنے، زراعت اور شہری ضروریات کے لیے پانی ذخیرہ کرنے، سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

تین سو نو ارب سے زائد (309.6) ارب روپے کی لاگت سے بننے والے مہمند ڈیم کی اونچائی 213 میٹر ہوگی جس میں 1.293 میلین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

بجلی، آبپاشی اور سیلاب سے بچاو کے ضمن میں پاکستان کو مہمند ڈیم کی تکمیل کے بعد سالانہ 51 ارب روپے کا فائدہ حاصل ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کے مطابق اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جو کرونا وباء کے باوجود بھی تعطل کا شکار نہیں ہوا۔ واپڈا اس منصوبے کو اپنی مقررہ مدت سال 2025 تک پایہ تکمیل کو پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔

Exit mobile version