Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاک فوج اور پاکستان کے خلاف بات کرنے والے سیاستدان محب وطن نہیں ہوسکتے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ)پاک فوج اور پاکستان کے خلاف بات کرنے والےکسی صورت محب وطن نہیں ہوسکتے،ایسے عناصر ملک کے لیے زہر قاتل ہیں، کیپٹن عاصم ملک
تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ پاک فوج اور پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں وہ کسی بھی صورت محب وطن نہیں ہوسکتے، پاک فوج اور ملکی اداروں کے خلاف بات کرکے سستی شہرت حاصل کرنے والے یہ لوگ ملک کے لیے ناسور بن چکے ہیں، ان لوگوں کا قلع قمع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،

انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور پاک فوج اور ملک کے خلاف بات کرنے سے پہلے اپنی حب الوطنی ثابت کریں، ایسے عناصر نہ صرف پاکستان کے لیے زہر قاتل ہیں بلکہ یہ بیرونی ایجنڈے پر کاربند ہو کر ملک پاکستان کے لیے خطرہ ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آپیل کی کہ ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائیاں کی جائیں تاکہ پاکستان کو ان جیسے عناصر سے پاک کیا جا سکے

Exit mobile version