ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے 125

ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ضلع مہمند( افضل صافی)ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے. ہیڈکواٹر غلنئی میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ اور ریلی. میاں منڈی بازار تحصیل صافی کے علاقہ خاخ بازار میں جے یو آئی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا.

مظاہرین نے اسرائیل امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازیاں کیں ۔ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں. اور فلسطین کی مسلمانوں کے لیےہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔ صیہونی حکومت نہتے فلسطینیوں پر ظلم و جبر فوری طور پر بند کردے. ان خیالات کا اظہار ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری تاجبر خان،

انصاف یوتھ ونگ پشاور ریجن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طارق خان مہمند, ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سلیم خان ، محترم خان اور اسلام صافی نے کیا. مظاہرے میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی. مظاہرین نے اسرائیل کی ظلم و بربریت کے خلاف. غلنئی بازار میں احتجاجی مارچ کیا. اور بعدازاں مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ.۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں