سابق ایس ایچ او ارشد منیر میرے اکلوتے بیٹے کا قاتل ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے 125

سابق ایس ایچ او ارشد منیر میرے اکلوتے بیٹے کا قاتل ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے

سابق ایس ایچ او ارشد منیر میرے اکلوتے بیٹے کا قاتل ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سے)سابق ایس ایچ او ارشد منیر میرے اکلوتے بیٹے کا قاتل ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے
ہم ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ سلیم نامی شخص سے ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے وہ صرف ارشد منیر کا ٹاؤٹ ہے موسیٰ زنگلانی و اقبال زنگلانی
تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ صدر کے علاقہ میں قتل ہونے والے کالو زنگلانی کے والد موسیٰ زنگلانی اور اس کے چچا زاد بھائیوں اقبال زنگلانی ، اکبر زنگلانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ارشد منیر نے میرے بیٹے کو ناحق قتل کروایا جس میں میرے مقتول بیٹے کا ویڈیو بیان موجود ہے موسیٰ زنگلانی نے کہا کہ مجھے یقین ہے

جس طرح ڈی پی او ڈیرہ عمر سعید ملک نے وقوعہ کے روز بروقت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او ارشد منیر کو معطل کر کے مقدمہ درج کرایا اور اسی طرح مجھے امید ہے ڈی پی او ڈیرہ انصاف کے تقاضے پورے کراتے ہوئے سابق ایس ایچ او ارشد منیر کو فوری طور پر گرفتار کرائیں گے اور انصاف کے تقاضے پورے کریں گے آخر میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ میرے بیٹے کے قاتل سابق ایس ایچ او ارشد منیر کو گرفتار کرکے سزا دی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں