237

اوورسیز پاکستانیوں کو کسی کے ہاتھوں کھلونا نہیں بننے دونگا، کیپٹن عاصم

اوورسیز پاکستانیوں کو کسی کے ہاتھوں کھلونا نہیں بننے دونگا، کیپٹن عاصم

دبئی(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان معرقف پاکستانی شخصیت کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومتیں آئیں اور حکومتیں گئیں لیکن اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات ختم نا ہوسکیں،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا ذمے دار جہاں حکومتیں ہیں وہاں اوورسیز میں موجود نام نہاد سیاسی قیادت بھی ہے

جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو قربانیوں کا بکرا بنایا، خصوصا” مڈل ایسٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو سالہاسال سے مختلف تقاریب، سیمینارز اور چیریٹی شوز کے نام پر بیوقوف بنایا جاتا رہا، انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال آج بھی برقرار ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کو آج بھی قربانی کا بکرا بناکر کچھ مخصوص افراد اپنا بینک بیلنس بڑھا رہے ہیں،

کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ میں ان سب مفاد پرست عناصر کے خلاف کئی سال سے برسر پیکار ہوں اور جب تک انکا قبلہ درست نا کردوں میری جدجہد جاری رہے گی، میں اوورسیز پاکستانیوں کو کسی کے ہاتھوں کھلونا بننے نہیں دونگا، میں آخری سانس تک اپنے اوورسیز بھائیوں کے لیے لڑتا رہونگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں