حکومت جاتی ہے تو جائے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، وزیراعظم 127

حکومت جاتی ہے تو جائے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

حکومت جاتی ہے تو جائے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

حکومت جاتی ہے تو جائے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

https://www.youtube.com/watch?v=m3q4eixpvOA
اجلاس میں وزیراعظم کو ترین گروپ سے ہونے والی ملاقات پر وزیراعلیٰ پنجاب نے آگاہ کیا، ذرائع— فوٹو:

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی سے بلیک میل نہیں ہوں گے اور  احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس  ہوا  جس میں معاشی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات، بجٹ اور احتساب کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں وزیراعظم کو ترین گروپ سے ہونے والی ملاقات پر وزیراعلیٰ پنجاب نے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ جائز مطالبات تسلیم ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت جاتی ہے تو جائے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آزادکشمیرکے انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم نے آزادکشمیر انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں