رمضان کے بعد عید بھی گزرگئی لیکن مرغی کےگوشت کی قیمتیں نیچے نہ آئیں
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مرغی کے گوشت کی تھوک قیمت444، دکانوں پر 470 روپے کلو اور بون لیس 640 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
پشاور میں قیمت 481 روپے فی کلو ہوگئی ہے جب کہ کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 500 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
اس صورت حال میں خریدارہی نہیں، دکاندار بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمت کم ہونے کے کوئی آثار نظرنہیں آ رہے،کاروبار پر منفی اثر پڑا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، مٹن اور بیف پہلے ہی مہنگے ہیں، اب تو مرغی کا گوشت بھی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔