وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری کا ایم ٹی بی سی باغ دفتر کا دورہ
آزاد کشمیر، باغ(بنارس راجپوت)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری کا ایم ٹی بی سی باغ دفتر کا دورہ۔
کمپنی کے زیر اہتمام قایم کردہ گیسٹ ہاوس اور ایچ بی ایل کی جانب سے ایم ٹی بی سی آفس میں نصب کی جانے والی اے ٹی ایم میشن کا افتتاح کیا۔
وفاقی وزیر نے کمپنی کے مختلف شعبہ جات کا معاینہ کیا اور کام کے معیار کو سراہا۔
اس موقع پر ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری۔جنرل مینجر علی شوکت۔انچارج ایم ٹی بی سی سردار مشتاق۔کرنل شجاعت۔ کرنل اشرف۔ریٹایرڈ ڈایریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ ظہیر گردیزی۔ ڈایریکٹر سردار زرطیف بادشاہ اور دیگر بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر جنرل منیجر ایم ٹی بی سی علی شوکت نے کمپینی کے حوالہ سے بریفنگ دی اور ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام جاری منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کمپینی مختلف دیگر اداروں کے ساتھ مل کر بھی کی منصوبے شروع کیے ہوے ہے جن کا مقصد لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا اور انہیں اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے انکی دہلیز پر روزگار کی فراہمی ۔