Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چینی، آٹا چور مافیا نے ملک کے ہر طبقے کو پریشانی سے دوچار کر دیا، راجہ نوید

چینی، آٹا چور مافیا نے ملک کے ہر طبقے کو پریشانی سے دوچار کر دیا، راجہ نوید

چینی، آٹا چور مافیا نے ملک کے ہر طبقے کو پریشانی سے دوچار کر دیا، راجہ نوید

چینی، آٹا چور مافیا نے ملک کے ہر طبقے کو پریشانی سے دوچار کر دیا، راجہ نوید

مظفرآباد (بنارس راجپوت)مسلم لیگ ن ابوظہبی کے بانی رہنما راجہ نوید نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا راز صرف قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کے پاس ہے چینی، آٹا چور مافیا نے ملک کے ہر طبقے کو پریشانی سے دوچار کر دیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ نواز لیگ کے دور اقتدار کے بعد ملکی ترقی کا باب بند ہو گیا اور میگا پراجیکٹس کو بریک لگ گئی یے انھوں نے کہا

کہ مزید مہنگائی نے عوام کو رلا کر رکھ دیا ہے چینی، آٹا چور مافیا نے مہنگائی اور مصنوعی بحران سے ملک کے ہر طبقے کو پریشانی سے دوچار کر دیا ہے غریب عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا ہے غریب عوام پر ایک بار پھر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے اب تیزی کے ساتھ مہنگائی کا سونامی آیا ہے انھوں نے کہا کہ نام نہاد حکومت کی وجہ سے عوام دن بدن مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں

عوام کو روز بروز مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے رہی سہی کسر پٹرول اور بجلی قیمتوں میں اضافے نے نکال دی ہے۔انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام رہی اپوزیشن نہیں اب خود وزیراعظم عمران خان این آر او مانگنے کی پوزیشن میں آگے ہیں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ان شاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہو گا عوام ووٹ کی پرچی سے حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔

Exit mobile version