ڈیرہ غازی خان میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کرونا ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے مشیر صحت پنجاب 116

ڈیرہ غازی خان میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کرونا ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے مشیر صحت پنجاب

ڈیرہ غازی خان میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کرونا ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے مشیر صحت پنجاب

ڈیرہ غازیخان (فخرالزمان سے) ڈیرہ غازی خان میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کرونا ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی جاز نے میڈیکل کالج میں قائم کرو نا ویکسی نیشن سنٹرز کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ویکسی نیشن سنٹرز بڑھائے جارہے ہیں۔ سپورٹس گراؤنڈ میں کاونٹرز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا

ہے مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ویکسی نیشن کرانے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی، طبی سہولیات سٹوریج اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ کورونا کی موجودہ لہر خطرناک ہے ہر شہری ویکسی نیشن لازمی کرائے.عو ام حکومت کی اس مفت سہولت سے استفادہ کریں.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ ویکسی نیشن کرکے اپنی اور دوسروں کی جانیں کورونا وائرس سے محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں