مشیر وزیر اعلی کی سفارشات پر وزیر اعلی پنجاب نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں ایک اور بوائز ڈگری کالج کے قیام کی منظوری دے دی ، شیخ امجد حسین
ڈیرہ غازیخان ( فخرالزمان لکھیسر )ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ مشیر وزیر اعلی محمد حنیف خان پتافی کی سفارشات پر وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں ایک اور بوائز ڈگری کالج کے قیام کی منظوری دے دی ہے
اور دانش سکول بائی پاس کے نزدیک شہرکے بہترین جغرافیائی محل وقوع کا انتخاب کیاگیا ہے اور کالج کی تعمیرکیلئے باضابطہ ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے. انہوں نے کہاکہ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج میں غازی یونیورسٹی کے قیام سے نئے ڈگری کالج کا قیام انتہائی ضروری ہو گیا تھا اور وزیر اعلی پنجاب نے علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے
بروقت نئے ڈگری کالج کے قیام کی منظوری دی جس سے نہ صرف قرب و جوار کی آبادیوں اور ڈیرہ غازی خان شہر کے لوگ معیاری تعلیم سے مستفید ہو ں گے بلکہ شرح خواندگی بڑھانے میں بھی مدد ملے گی. شیخ امجد حسین نے کہا کہ محمد حنیف خان پتافی نے اپنے ایک اور وعدے کی پاسداری اورتکمیل کی ہے اور ان کی مخلصانہ
،سنجیدہ اور کارآمد کاوشوں سے ڈیرہ غازی خان کی عوام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے انہوں نے کہاکہ محمد حنیف خان پتافی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کی منفرد حیثیت کو بحال کراتے ہوئے بوائز سنٹر آف ایکسی لینس سے علیحدہ کرایا جس کی وجہ سے شہرمیں سکولوں پر بوجھ کم ہوا اور بہترین تعلیمی ماحول میں بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان میں محمد حنیف خان پتافی کی ذاتی کاوشوں سے
ترقیاتی کاموں کی تکمیل تیزی سے جاری ہے جن میں ماڈل ٹاؤن گدائی دو رویہ روڈ کی تعمیر، نئے سرے سے سیوریج لائن کی تنصیب، چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ کی بہترین ڈیزائن کے ساتھ توسیعی منصوبہ، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر، سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، آفیسرز کلب ڈی جی خان کی تزئین و آرائش، لنگر خانوں کا قیام اور بہت سارے ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں مزید براں ڈیرہ غازی خان کو سرسبز و شاداب اور صحیح معنوں میں ”ڈیرہ پھلاں دا سہرا” بنانے لئے بھر پور توجہ دی جارہی ہے
اور چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی محمد حنیف خان پتافی سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں. شیخ امجد حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال کے اندر موجود جگہ خالی پر جدید سہولیات سے لیس برن یونٹ کے ساتھ جگر اور گردوں کے امراض سے متعلق ٹرانسپلانٹ سنٹر بنایا جائے جہاں سے ڈی جی خان کے عوام کے ساتھ بلوچستان کے لوگ بھی علاج کی جدید ترین سہولتوں سے مستفید ہو سکیں گے.