مور کمپنی موٹر وے کی بدترین نااہلی یا ڈکیتوں سےملی بھگت موٹروے پنڈی بھٹیاں سیکشن بھیانک وارداتوں کا گڑھ بن گیا 130

مور کمپنی موٹر وے کی بدترین نااہلی یا ڈکیتوں سےملی بھگت موٹروے پنڈی بھٹیاں سیکشن بھیانک وارداتوں کا گڑھ بن گیا

مور کمپنی موٹر وے کی بدترین نااہلی یا ڈکیتوں سےملی بھگت موٹروے پنڈی بھٹیاں سیکشن بھیانک وارداتوں کا گڑھ بن گیا

پنڈی بھٹیاں (سعید احمد بھٹی) مور کمپنی موٹر وے کی بدترین نااہلی یا ڈکیتوں سےملی بھگت موٹروے پنڈی بھٹیاں سیکشن بھیانک وارداتوں کا گڑھ بن گیامور سیکیورٹی والے بھاری بھرکم ٹھیکوں کی مد میں پہلے ہی سفید ہاتھی بنے ہوئے ہیں اوپر سے ان کی مجرمانہ غفلت نے موٹر وے کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے
گذشتہ دنوں بھی ڈکیت بآسانی جنگلہ پھلانگ کر آئے اور موٹروے پر ٹک شاپ کو لوٹ کر چلتے مزاحمت پر ٹک شاپ پر موجود لڑکے کو گولی مار دی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی یہ قتل ناحق موٹروے مور کمپنی کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے
مور کمپنی مبینہ طور پر سیکیورٹی کی مد میں بے تحاشا خطیر رقم بٹورنے سمیت ٹک شاپس سے بھی 5 پرسنٹ وصول کرتے ہیں مگر ان کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے کہ کیا یہ مبینہ طور پر ڈکیت گینگز کی سرپرستی تو نہیں کررہے؟ موٹروے سفر کے لئے انتہائی غیر محفوظ کیسے ہو گئی
متعلقہ اداروں کو انتہائی سنجیدگی سے اس مسئلے کو دیکھنا ہو گا ورنہ یہاں کے حالات بدتر سے بدترین ہوتے جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں