Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عوام کی آسانی کیلئے ضلع مردان میں ماس کورونا ویکسینیشن سنٹر کھول دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق کمشنر مردان ڈویژن سید عبدالجبار شاہ نے صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے قائم کئیے جانے والے ماس کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے عوام کیلئے مردان کلب میں کھول دیا گیا۔
اس موقع پر کمشنر مردان ڈویژن نے کہا

کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی جاری کردہ ہدایات کہ روشنی میں ماس ویکسینیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے کیونکہ ضلع بھر کے دیگر ویکسینیشن سنٹرز میں عوام کی رش کی وجہ سے لوگوں کو گھنٹوں انتظار کر نا پڑتا تھا جس سے انکو بے حد مشکلات کا سامنا تھا، مذید کمشنر مردان ڈویژن نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کو ویکسینیشن سے متعلق درپیش مسائل کو بھی اعلیٰ حکام کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق حل کر دیا جائیگا ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے

کہا کہ بنیادی طور پر ماس ویکسینیشن سنٹر مردان میں ابتدائی طور پر 4 رجسٹریشن ڈسک اور 2 ویکسینیشن کانٹرز بنائیں گئے ہیں جسکی استعتات کو تعداد بڑھنے کے صورت میں بڑھایا جائیگا اور محکمہ صحت وضلعی انتظامیہ نگرانی کریگی۔ مذید ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماس ویکسینیشن سنٹر کے قیام کا مقصد کم وقت میں زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہچانا ہے

تاہم عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ کورونا وباء سے محفوظ رہنے کے لیے عوام کو ضرور ویکسین لگوانی چاہئے افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مجیب الرحمٰن و فنائنس اینڈ پلانگ نیک محمد خان،محکمہ صحت کے افسران و عملہ سمیت میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔

Exit mobile version