چیف کنٹونمنٹ بورڈ ڈیرہ فیصل وٹو جیسے آفیسر کو عوام کی تکالیف کا احساس ہوتا ہے، اسماعیل نیازی
ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)معروف کاروباری شخصیت اور چئیرمین آل ڈیرہ ٹرانسپورٹ یونین حاجی اسماعیل خان نیازی نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ ڈیرہ کے چیف ایگزیکٹو جناب ملک فیصل وٹو کے عوامی خدمات پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ڈیرہ کنٹونمنٹ بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار ملک فیصل وٹو جیسے آفیسر آئے ہیں
جنہوں نے عوام اور مسافروں کی تکالیف کا احساس کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ اڈوں میں بہترین سہولیات فراہم کیں، انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ملک فیصل وٹو کی خصوصی دلچسپی سے اڈوں میں ناصرف پینے کا صاف پانی مہیا کردیا گیا ہے بلکہ اڈوں میں مسافروں کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ جگہوں، ٹائلز کی تنصیب،
باتھ رومز کی صفائی اور مرمت جیسے ضروری کام کراکر مسافروں کے دل جیت لیے ہیں، حاجی اسماعیل خان نیازی مزہد کہا کہ میں آل ڈیرہ ٹرانسپورٹ یونین کی طرف سے جناب ملک فیصل وٹو کو عوامی خدمات پر بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں اورامید رکھتا ہوں کہ ملک فیصل وٹو مسافروں کی فلاع و بہبود کے لیے مزید اقدامات کریں گے