زامیندار ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی شبیر احمد خان عمرانی کی صدارت میں آباد گار رائس مل میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا 216

زامیندار ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی شبیر احمد خان عمرانی کی صدارت میں آباد گار رائس مل میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

زامیندار ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی شبیر احمد خان عمرانی کی صدارت میں آباد گار رائس مل میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

اوستا محمد (سینر صحافی عبدالخالق جتک )زامیندار ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی شبیر احمد خان عمرانی کی صدارت میں آباد گار رائس مل میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی نائب صدر حاجی غلام مصطفی خان رند جنرل سیکرٹری جمیعل احمد رند فنانس سیکریٹری نیک محمد پندرانی پریس سیکریٹری عبدالخالق جتک ضلعی

صدر بگن خان جمالی نائب صدر امام بخش جمالی جنرل سیکریٹری حاکم خان جمالی میر شاہنواز خان عمرانی میر عمران خان جمالی میر نثار خان میر عبدالحفیظ عمرانی میر جواد خان شہلانی حاجی علی نواز رند ظفر خان ہجوانی و دیگر زمینداروں نے شرکت کی ہنگامی اجلاس میں کھیرتھر کینال اور اس ذیلی شاخوں میں پانی کی قلت کے حوالے سے ایم این اے میر خان محمد خان جمالی .ایم کیو پی اے میر عمر خان جمالی. ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی

میر عطاءاللہ خان جمالی کمشنر نصیر آباد ڈپٹی کمشنر نصیر آباد و جعفر آباد سے پانی کی قلت کے حوالے سے ملاقات اور 5 جون کو سکھر میں سابق پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر میرچنگیز خان جمالی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کےسینئر رینما ایم این اے سید خورشید شاہ چیف انجینئر سکھر بیراج و دیگر اعلی حکام سے پانی کے حوالے سے بلائی گئی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکریٹری بلوچستان اور سیکریٹری ایریگیشن

و دیگر اعلی حکام سے کوئٹہ میں وفد کی صورت میں ملاقات کرکے اپنے مطالبات پیش کریں گے جس میں گھڑنگ کے مقام پر بلوچستان کے 2400 سو کیوسک پانی کا حصہ گھڑنگ سے لیکر خانگی تک غیر قانونی واٹر کورس کا خاتمہ کھیرتھر کینال سندھ کے علاقے میں بھل صفائی اور قبولہ کے مقام پر پانی منصفانہ تقسیم اور دیگر مسائل کے حوالے ملاقات کرکے اپنے مسائل پیش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں