کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار دس سے بڑھا کر 378ریونیو سٹیٹ کر دیاگیا 127

کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار دس سے بڑھا کر 378ریونیو سٹیٹ کر دیاگیا

کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار دس سے بڑھا کر 378ریونیو سٹیٹ کر دیاگیا

ڈیرہ غازیخان( بیوروچیف ) کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار دس سے بڑھا کر 378ریونیو سٹیٹ کر دیاگیا. ڈیرہ غازیخان او ر راجن پو راضلاع کے قبائلی علاقوں میں 11850سے بڑھا کر 3107415 ایکڑ تک توسیع دے دی گئی. یہ بات کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پہلے بورڈآف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت چیئرمین پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے بحیثیت وائس چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزکی.

سیکرٹری ہاوسنگ لیاقت چٹھہ، چیف انجینئر پبلک ہیلتھ محمد شاہد اظہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، ایس ای پبلک ہیلتھ احسان الحق کے علاوہ بریگیڈیئر (ر) جاوید اختر، محمد شفقت، اسد خان اوردیگر موجود تھے. اجلاس میں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے لوگو، ڈیرہ غازیخان میں کیمپ آفس کے قیام، سکیورٹی معاملات میں معاونت کیلئے

قبائلی فورس بی ایم پی، بلوچ لیوی کی خدمات حاصل کرنے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں دسمبر 2021تک توسیع کی منظوری دی گئی. اجلاس میں کوہ سلیمان اتھارٹی کا نو نکاتی ایجنڈہ زیر غور لایاگیا. چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سردار احمد علی دریشک نے کہاکہ آئندہ کارکردگی کی بنیاد پر ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے رقبہ او ردائرہ کار بڑھاتے ہوئے

فو رٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تبدیل کیا جس سے ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے قبائلی مستفید ہوں گے. ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ اتھارٹی کے زیر نگرانی ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جنہیں مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں