ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں دریاؤں اور رودکوہیوں کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے محکموں کو تیاریوں کی ہدایات جاری 136

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں دریاؤں اور رودکوہیوں کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے محکموں کو تیاریوں کی ہدایات جاری

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں دریاؤں اور رودکوہیوں کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے محکموں کو تیاریوں کی ہدایات جاری

ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان لکھیسر )ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں دریاؤں اور رودکوہیوں کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے محکموں کو تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. فرضی مشقوں کے ساتھ دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ویڈیو لنک اجلاس منعقد کرتے ہوئے ٹاسک دے دیا.مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پو رکے ڈپٹی کمشنرز انجینئر امجد شعیب ترین، اظفر ضیاء، احمر نائیک کے علاوہ انہار، پی ڈی ایم اے، ریونیو، پولیس اوردیگر محکموں کے

افسران شریک تھے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو ہر سال دو طرح کے سیلاب کا خدشہ رہتا ہے۔ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں دریائے سندھ کے ساتھ پہاڑی سلسلوں میں بارشوں سے رود کوہیوں میں طغیانی آتی ہے جس سے وسیع علاقہ زیر آب آتا ہے۔سندھ اور چناب دریا کے فلڈ کے ساتھ رودکوہیوں کے سیلابی پانی کی دریا تک محفوظ منتقلی کیلئے تجاوزات کا خاتمہ،حفاظتی بند، نہروں کے کمزور پشتوں کی مرمت اور قدرتی راستوں کی صفائی ضروری ہے۔

چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزمعاملات کی خود نگرانی کریں. نشیبی علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن جاری ہے جس کی نگرانی کی جائے. حساس علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ کی نشاندہی کے ساتھ متعلقہ محکموں، ملاحوں، کشتیوں اور دیگر سامان رکھنے والوں کے رابطہ نمبر سمیت دیگر ریکارڈ مرتب کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں