کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سرکاری واجبات کی وصولی، زیر التواء جوڈیشل کیسز اور انکوائریز نمٹانے میں عدم دلچسپی پر متعلقہ افسران کو اظہار ناراضگی کے نوٹسز جاری
ڈیرہ غازیخان( بیوروچیف ) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سرکاری واجبات کی وصولی، زیر التواء جوڈیشل کیسز اور انکوائریز نمٹانے میں عدم دلچسپی پر متعلقہ افسران کو اظہار ناراضگی کے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات دے دیئے. آئندہ اجلاس میں بہترکارکردگی نہ ہونے پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے یہ احکامات اپنے آفس میں ویڈیو لنک ریونیو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے.
مظفرگڑھ، لیہ او رراجن پو رکے ڈپٹی کمشنرز انجینئر امجد شعیب ترین، اظفر ضیاء، احمر نائیک، اسسٹنٹ کمشنرریونیو محمد صفات اللہ، چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور دیگر موجود تھے.
کمشنر نے سرکاری واجبات کے اہداف 30جون تک مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دے دی. ناقص کارکردگی پر کارروائی کی جائے گی. نادہندگان کی جائیداد قرقی، مقدمات اور گر فتار یاں عمل میں لانے سمیت دیگر قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے. اجلا س میں زرعی انکم ٹیکس، سٹیمپ ڈیوٹی، آبیانہ، مالیہ، تاوان اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کا جائزہ لیاگیا
.اجلاس میں بتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 74780ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرا لیاگیا ہے. اوورسیز پاکستانیز کمشن کے تحت موصول ہونے والی 317شکایات میں سے 252نمٹا د ی گئیں.