ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں،سیدعبدالعلیم شاہ
ڈیرہ غازی خان ( بیوروچیف ) لادی گینگ کی جانب سے نوجوانوں کے سرعام قتل اور اعضا کے کاٹنے پر مسلم لیگ ن میٹروپولیٹن کی جانب سے شدید احتجاج پنجاب حکومت جرائم کاخاتمہ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ڈکیت چور سرعام پولیس اور اداروں کو للکار رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سٹی صدر مسلم لیگ ن سید عبدالعلیم شاہ نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا
سیدعبدالعلیم شاہ نےکہا ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں لادی گینگ کی جانب سے ایک نوجوان کاقتل اور دوسرے کے اعضاء کاٹنے کی ویڈیو سرعام کرنے سے عوام میں خوف ہراس پھیلا ہوا پنجاب حکومت ڈیرہ غازی خان میں جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی یے