شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیشی کی بدولت پاکستان ایک ایٹمی ریاست بنا جو آج بھی ملک کی سلامتی اور ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے۔مقررین
خانیوال (سعید احمد بھٹی) یوم تکبیر کے حوالے سے اک تقریب منعقد ھوئی میر واثق سرجیس حیدد ٹکٹ ھولڈر پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال،سید کرار حیدر شاہ رھنما پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال،سید ارسلان مرتضٰی ایڈووکیٹ ضلعی صدر خانیوال،مسز مصور بتول حیدر ایڈووکیٹ ضلعی صدر شعبہ خواتین پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال مہمانان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیشی کی بدولت پاکستان ایک ایٹمی ریاست بنا جو آج بھی ملک کی سلامتی اور ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے۔
مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کبھی بھی کسی سے بھی چندہ نہیں مانگا نہ صرف چندہ نہیں مانگا بلکہ عوام سے پیار کیا انکا درد سمجھا۔شہید بھٹو نے کہا تھا کہ ھم گھاس کھا لیں گے ملک و قوم کے لئیے ایٹم بم بنائیں گے۔آج دنیا بھر میں پاکستان کی عزت و احترام جو ھے یا پاکستان میں جتنی جمہوریت ھے یہ سب پاکستان پیپلز پارٹی کی
وجہ سے ھے۔بٹن دبانے سے نہیں بلکہ جان دینے سے قوم اپنے ھیرو کو سلام کرتی ھے۔پیار کرتی ہے تقریب سے میر واثق سرجیس حیدد ٹکٹ ھولڈر پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال،سید کرار حیدر شاہ رھنما پاکستان پیپلز پارٹی،سید ارسلان مرتضٰی ایڈووکیٹ ضلعی صدر پیپلز لائیرز فورم خانیوال،مسز مصور بتول حیدر ایڈووکیٹ ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین خانیوال ودیگر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ
شہید ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کا لیڈر تھا کیونکہ اس نے پاکستانی ایٹم بم کو اسلامی ایٹم بم کا نام دے کر مسلمانوں کے
دشمنوں کو واضح پیغام دیا تھا ۔کہ جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو گا ۔یہ ایٹم ان کے کام اۓ گا دوسری بات بھٹو صاحب نے دنیاۓ اسلام کے تمام لیڈروں کو ایک جگہ جمع کرکے جس سلطنت عثمانیہ کو اسلام کے دشمنوں نے ختم کر دیا تھا اور اسلامی ممالک کے درمیان لکیریں کھینچی تھی دوبارہ ایک کرنے کی کوشش کی ۔ لیکن افسوس کہ سامراجی قوتوں نے اس اسلامی لیڈر اور ان کے وفادار ساتھیوں کو ایک ایک کر کے قتل کردیا ۔ایک طرف اگر پاکستانی
جرنیل عوام سیاسی لیڈران اور بلحصوص اس ملک کے علمإ کرام اس گناہ عظیم میں شامل ہیں تو دوسری طرف اج کشمیر فلسطین اور دنیا میں بسنے والے دوسرے مسلمان جو غیروں کے ظلم کا شکار ہیں مذکورہ طبقے اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں ۔تقریب میں سٹی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خانیوال سید تقی ظہیر ترمذی نی بھی دوستوںکے ساتھ شرکت کی۔تقریب میں حسنین حیدر شاہ سابق ضلعی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خانیوال،شیخ محمد اقبال،سید سجیل عباس عابدی سابق صدر PSF خانیوال،ملک امیر کھوکھر،شرجیل مصطفی شاہ،فہیم زیدی،عالمگیر بھروانہ، ارسلان جٹ،محمد اسد،کےعلاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔