ہارون آباد اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنا روزمرہ معمول بن گیا 174

ہارون آباد اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنا روزمرہ معمول بن گیا

ہارون آباد اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنا روزمرہ معمول بن گیا

ہارون آباد (اسپیشل رپورٹر) ہارون آباد اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنا روزمرہ معمول بن گیاتفصیلات کے مطابق موسم گرما میں جون کی سخت گرمی نے اپنے عروج پر ہے سورج نے اپنی تپش کو بڑھا کر زمین کو سخت گرم رکھ رکھا ہے موسم گرما کی بڑھتی ہوئی شدت میں انسان تو انسان جانور بھی سایہ ٹھنڈی جگہ اور پانی تلاش کرتے ہیں مگر واپڈا کو عوام و الناس کی

حالت زار پر ذرا بھی ترس نہیں آ رہا عوام و الناس کو قہر کی گرمی میں بغیر بجلی کے بے یارو مددگار چھوڑ دیا جاتا ہے جب عوام و الناس جب بھی ایس ڈی او واپڈا کو کال کرتے ہیں تو ایس ڈی او واپڈا فون اٹھا کر بات کرنا گوارا نہیں سمجھتا جبکہ واپڈا کمپلینٹ برانچ والے اہلکار شارٹ فال کے سامنا کا بہانہ بناتے ہیں عوام و الناس کو سخت پریشانی کا سامنا ہے کوئی پرسان حال نہیں عوام و الناس سراپا احتجاج ہے عوام و الناس کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی کرونا کی

وجہ سے کاروبار متاثر ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں دوسری طرف ہمارے اوپر واپڈا کی طرف سے ہر مہینے بجلی کا ریٹ بڑھا دینے اور ٹیکسز کی مد میں بوجھ ڈال دیا جاتا ہے اب رہی سہی کسر گرمی کے سخت مہینے جون میں بجلی کی

طویل لوڈ شیڈنگ کرکے قہر ڈھایا جا رہا ہے ہماری چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر سے گزارش ہے کہ واپڈا کی طرف سے غریب مار پالیسی کو ختم کرکے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام و الناس سکھ کا سانس لے سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں