Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شہری پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں ، پٹرولنگ پولیس

شہری پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں ، پٹرولنگ پولیس

شہری پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں ، پٹرولنگ پولیس

شہری پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں ، پٹرولنگ پولیس

راولپنڈی(پ ، ر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی کی آگاہی مہم جاری ، موبائل ایجوکیشن یونٹ کے بینک ، خریداری مراکز ، ٹول پلازوں سمیت مختلف مقامات کے دورے ، شہریوں کو کرونا وائرس کی تیسری لہر ، روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی گلفام ناصر کی خصوصی ہدایات پر موبائل ایجوکیشن یونٹ راولپنڈی کے انچارج ذیشان عباس اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک میں پھیلی کرونا وبا کی تیسری لہر کے

خلاف عوام میں آگاہی کا سلسلہ جاری رکھا اور لوگوں کو کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی اور پر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کا درس دیا ۔اور ماسک کے استعمال پر زور دیا اس سلسلے میں موبائل ایجوکیشن یونٹ کے ممبران نے شہریوں میں ماسک اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اسکے علاوہ ایجوکیشن ٹیم نے ملک میں ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کی روک تھام کے لئے شہریوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے ون ویلنگ اور اوور

سپیڈنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا اور دوران لیکچرز ٹریفک قوانین کی پاسداری کا درس دیا ۔دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعال کرنے اور موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کرنے کے فوائد سے آگاہ کیا ،

اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے،سفر کرنے سے پہلے گاڑی کی اگلی اور پچھلی لائٹس کو چیک کر کے سفر کرنے کی عادت اپنانے پر زور دیا ۔مزید موبائل ایجوکیشن یونٹ کے ممبران نے بڑی تعداد میں سست رفتار گاڑیوں پر ریفلکٹرز چسپاں کئے ۔ اور بڑی تعداد میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔

Exit mobile version