150

کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنے کےلئے آپریشن جاری

کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنے کےلئے آپریشن جاری

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی ​) کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنے کےلئے آپریشن جاری ہے آپریشن میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن کی قیادت میں ڈیرہ پھولاں دا سہرا بنائے گے یہ بات میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر ریگولیشن محمدعمر ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کہی انہوں نےکہاکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں شہر کے اہم شاہراہوں اور چوکوں سے تجاوزات کوہٹایا جارہاہے دربارہ تجاوزات رکھنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جارہے ہیں اور انکا سامان بھی ضبط کیاجارہاہے محمدعمرریاض نے مزید بتایا کمشنر ڈیرہ نے

تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل نے کہا وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمدحنیف پتافی کے تعاون سے اور انکے عوام سے کئےگئےوعدوں کے مطابق ڈیرہ غازی خان کو پھلاں دا سہرا بنانے کےلئے کارپوریشن نے پی ایچ اے سےمل کر اہم چوکوں سے تجاوزات کےخاتمہ کےلئے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں