Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

غازی یونیورسٹی ڈی جی خان ، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور جھنگ یونیورسٹی جھنگ کے مابین مفاہمت اور باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط ہوئے

غازی یونیورسٹی ڈی جی خان ، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور جھنگ یونیورسٹی جھنگ کے مابین مفاہمت اور باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط ہوئے

غازی یونیورسٹی ڈی جی خان ، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور جھنگ یونیورسٹی جھنگ کے مابین مفاہمت اور باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط ہوئے

غازی یونیورسٹی ڈی جی خان ، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور جھنگ یونیورسٹی جھنگ کے مابین مفاہمت اور باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط ہوئے

ڈیرہ غازیخان (فخرالزمان لکھیسر) یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا پنجاب کی مزید دو یونیورسٹیز کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدہ جات غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان اپنی جہد مسلسل کے باعث پنجاب کی نمایاں جامعات میں شمار ھونے کے لیئے شب و روز کاوشیں کر رہی ھے ۔ تعمیر ، ترقی ، محنت اور جہد مسلسل اس جامعہ کا نمایاں وصف ھے ۔جامعہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) اشتراک عمل پر یقین رکھتے ہیں

۔ اس ضمن میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور جھنگ یونیورسٹی جھنگ کے ساتھ اشتراک عمل خوش آئند ھے ،کیونکہ جامعہ غازی دیگر جامعات کے ساتھ مضبوط تعاون پر یقین رکھتی ھے تاکہ تعلیمی معیار، تحقیقی نظام، طلباء کی ذہنی صلاحیتوں میں نکھار اور معاشرے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے غازی یونیورسٹی ڈی جی خان ، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور جھنگ یونیورسٹی جھنگ کے

مابین مفاہمت اور باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمدطفیل (تمغہ امتیاز) وائس چانسلر جامعہ غازی ،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے بطور وائس چانسلر جی سی ڈبلیو یو ایف اورپروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے بطور وائس چانسلر جھںگ یونیورسٹی دیگر پرنسپل آفیسران کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔غازی یونیورسٹی کے دیگر دونوں جامعات کے ساتھ اس مفاہمت نامے کا مقصد ہر دو اداروں کے قواعد و ضوابط کے مطابق تکنیکی شعبوں میں اشتراک، سیمینار اور کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے معیاری

تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینا اور مستقبل میں بھی اس تعاون کے ذریعے دونوں اداروں کو مستحکم کرنا ھے، دونوں اداروں کی قیادت حال میں محنت اور لگن سے مستقبل کو شاندار بنانے کی آرزو مند ھے۔۔ ان معاہدہ جات کے مطابق مختلف معاملات میں یہ تینوں جامعات ایک دوسرے سے تعاون کریں گی۔، جیسے طلباکی تحقیق میں معاونت کے لیے دوسری یونیورسٹیز کی لیبارٹریز سے استفادہ کرنا، تجربہ کار اساتذہ کے لیکچرز منعقد کروانا، تحقیق اور جدت کی

ایک نئی فضا قائم کرنا، سٹوڈنٹس انٹرنشپ ، علمی و تحقیقی موضوعات پر مشترکہ سیمینار، ورک شاپس اور کانفرنسز کا انعقاد وغیرہ شامل ہیں ان معاہدہ جات کا مقصد پنجاب کی تین یونیورسٹیز کا آپس میں مل کر ایک دوسرے کے تعاون سے اپنے آپ کو مضبوط بنانا ہے ، ایک دوسرے کے تعاون سے اپنی علمی و تحقیقی کمزوریوں کو دور کرنا ہے۔ وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈی جی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ اممتیاز) نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ پنجاب کی مزید دو یونیورسٹیز کے ساتھ معاہدہ سے غازی یونیورسٹی میں ایک نئی علمی

و تحقیقی فضا قائم ہوگی اور اس یونیورسٹی کے طلبا و اساتذہ دیگر جامعات کے اشتراک سے علمی و تحقیقی طور پر مزید مضبوط ہوں گے۔اساتذہ کرام طلبا کی علمی و تحقیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے اپنے تجربات بروئے کار لائیں گے اور تینوں جامعات مختلف شبہ جات میں بہتری کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں گی۔ غازی یونیورسٹی انتظامیہ

، اساتذہ ،سٹوڈنٹس اور سٹاف یونیورسٹی کی ترقی میں دن رات کوشاں ہے اور یقیناً غازی یونیورسٹی بہت جلد ملک کی دیگر یونیورسٹیز کے مقابلے میں اپنا منفرد مقام پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور اس خطے کی علمی پسماندگی میں کمی آئے گی۔

Exit mobile version