145

جنازہ میں شرکت کے لیے جانیوالے شخص کی اپنی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

جنازہ میں شرکت کے لیے جانیوالے شخص کی اپنی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

دولتالہ(نمائندہ خصوصی)جنازہ میں شرکت کے لیے جانیوالے شخص کی اپنی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی واقعات کے مطابق غلام مصطفی عمر 80سال ساکن ناٹہ موہڑہ مکھن خان اپنے دوست نمبردار چوہدری الطاف حسین نے ہمراہ نواحی گاؤں میں ایک جنازہ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ ناٹہ چوک کے قریب سڑک پر موجود تعمیراتی میٹریل سے

موٹر سائیکل سلپ ہو کر قریب سے گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے چلا گیا حادثے کے نتیجے میں غلام مصطفی موقع پر ہی جاں بحق اورا الطاف حسین شدید زخمی ہو گئے مرحوم کے لواحقین نے اتفاقی حادثہ قرار دیکر ٹریکٹر ڈرائیورکو معاف کر دیا الطاف حسین کو رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں