Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی آئی خان/شہر میں گرمی کی شدید لہر/بجلی بھی غائب رہنے لگی/ٹرپننگ اور کم وولٹیج سے عوام پریشان

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری، گرمی کی اس لہر میں واپڈا کا حصہ بھی برابر کا شامل، شہر اور گردونواح کے مختلف فیڈروں پر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، ٹرپننگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ شروع، عوام خصوصا گھریلو خواتین اور مساجد میں عوام کو تکلیف کا سامنا،

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پچھلے ایک ہفتے سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس کی وجہ سے عوام گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، گرمی کی شدید لہر میں واپڈا بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے اور شہر اور گردونواح کے مختلف فیڈروں پر بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، شہر اور مضافات کے مختلف فیڈروں پر بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ ٹرپننگ اور کم وولٹیج کے مسائل بھی سر اٹھا رہے ہیں، شہر اور اس کے مضافات میں رہنے والی عوام نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خصوصا عید اور گرمی کی حالیہ لہر کے بعد بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ جاری ہے،

اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرپننگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ گزشتہ 15 دن سے جاری ہے جس کی وجہ سے عوام خصوصا” گھروں میں خواتین کو امور خانہ داری کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے

جبکہ مسجدوں میں پانی ناپید ہو گیا ہے، شہر کے عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کا یوں غائب رہنا عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے حکومت فوری طور پر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرپننگ اور کم وولٹیج کا تدارک کرے

Exit mobile version