ڈویژن بھر میں نئے پٹرول پمپس کی تنصیب کی جانچ پڑتال کا کام بلاامتیاز میرٹ پر جاری ہے،ڈاکٹر ارشاد احمد
ڈیرہ غازیخان( ابوبکر صدیق لکھیسر)کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں نئے پٹرول پمپس کی تنصیب کی جانچ پڑتال کا کام بلاامتیاز میرٹ پر جاری ہے. انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر میں ڈویژن بھر سے پٹرول پمپس کی تنصیب سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر متعلقہ درخواست گزاربھی موجود تھے. کمشنر نے اضلاع مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور اور ڈیر ہ غازیخان کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پٹرول پمپس کی تنصیب میں تمام قوانین کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور تمام کیسز کی نگرانی و سکروٹنی بلاامتیاز میرٹ پر کی جائے.