وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے” خدمت آپ کی دہلیز پر” مہم کے باقاعدہ افتتاح
ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان لکھیسر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے” خدمت آپ کی دہلیز پر” مہم کے باقاعدہ افتتاح کے بعد ڈیرہ غازی خان میں صفائی اور دیگر عوامی مسائل کے حل میں تیزی آگئی ہے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،
ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب نے مہم میں باقاعدہ حصہ لیا۔عوام میں صفائی کے شعور کیلئے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے بتایا کہ شہر کے ساتھ تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے عملہ کے ذریعے”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کی کامیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
چیف آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یار اور چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے بتایا کہ شہری حلقوں میں صفائی اور سیوریج کے مسائل کے حل میں اقدامات کیے جا رہے ہیں یونیفارم میں ملبوس عملہ دن رات صفائی کرکے سرگرمیوں کا باقاعدہ تصویری ریکارڈ مرتب کرتا ہے اور حکومت پنجاب کی متعلقہ ایپ پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں.