تحریک انصاف عملی اقدامات کو ترجیح دیتی ہے دعوے کرنا دوسری پارٹیوں کا کام ہے،رئیس ارسلان خان بروہی 146

تحریک انصاف عملی اقدامات کو ترجیح دیتی ہے دعوے کرنا دوسری پارٹیوں کا کام ہے،رئیس ارسلان خان بروہی

تحریک انصاف عملی اقدامات کو ترجیح دیتی ہے دعوے کرنا دوسری پارٹیوں کا کام ہے،رئیس ارسلان خان بروہی

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان خان بروہی نے گذشتہ روز ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عملی اقدامات کو ترجیح دیتی ہے دعوے کرنا دوسری پارٹیوں کا کام ہے

کوشش ہے کہ وہ بات کی جائے جس پر عمل بھی ہو اسی مقصد کے تحت وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی حکومت چلارہے ہیں گذشتہ عشروں کا کرپشن اور دیوالیہ پن ختم کرنے میں کافی وقت درکار ہے عوام صبر کا دامن نہ چھوڑے اور اپنے بے باک نڈر وزیراعظم کے ہاتھ مظبوط کریں بہت جلد پاکستان اچھی راہ پر گامزن ہوگا قوم کے ہر بچے کا خواب پورا ہوگا

سندھ میں ڈاکو راج اور انکی سرپرستی اب عوام پر ظاہر ہوچکی ہے اب ان ناکام وزراء کو جانا ہوگا تاکہ تحریک انصاف کی حق گوہ قیادت کو عوام کی حقیقی نمائندگی کرسکے رئیس ارسلان خان بروہی کا اقبال ممبائ، لالا فہد، جمشید قریشی و دیگر نے استقبالیہ دیا پارٹی رہنماء رئیس ارسلان خان بروہی کے ہمراہ میر فیضان بروہی، ایڈوکیٹ ہوش محمد عباسی و دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں