وفاقی حکومت کے پاس ماحولیات کو بچانے کیلئے لیکچر دینے کا کوئی جواز نہیں ہے کس منہ سے پی ٹی آئی ماحولیات کا دن منا رہی ہے، سسئ پلیجو 178

وفاقی حکومت کے پاس ماحولیات کو بچانے کیلئے لیکچر دینے کا کوئی جواز نہیں ہے کس منہ سے پی ٹی آئی ماحولیات کا دن منا رہی ہے، سسئ پلیجو

وفاقی حکومت کے پاس ماحولیات کو بچانے کیلئے لیکچر دینے کا کوئی جواز نہیں ہے کس منہ سے پی ٹی آئی ماحولیات کا دن منا رہی ہے، سسئ پلیجو

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)پیپلزپارٹی رہنما سینیٹر سسئ پلیجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ماحولیات کو بچانے کیلئے لیکچر دینے کا کوئی جواز نہیں ہے کس منہ سے پی ٹی آئی ماحولیات کا دن منا رہی ہے جبکہ ان کی سندھ دشمن اور ڈیلٹا دشمن پالیسیز کی وجہ سے کوٹری ڈاون اسٹریم میں پانی نہیں ہے دنیا کا پانچواں نمبر ڈیلٹا مر رہا ہے

لیکن ٹیل تک پانی نہ چھوڑنے کی وجہ سے سمندر زمین نگل رہا ہے اور سمندر بڑھ رہا ہے سسئ پلیجو نے بتایا کہ ہر روز 80 ایکڑ سمندر برد ہو رہا ہے انہوں نے سوال کیا کہ یہ ماحولیات کا مسئلہ نہیں ہے ؟ سندھ میں پینے تک پانی نہیں مل رہا ہے

زراعت کے لیے پانی نہیں ہے ۔ غیر منصفانہ تقسیم کے جھوٹے جواز بنا کر پی ٹی آئی حکومت صوبوں کے مابین نفرت کا بیج بو رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے حلقے میں ترقی اور انسانى نشونما کی بات کرتے ہیں اور سندھ میں پانی بند کرتے ہیں ، جزائر کو پراجیکٹس کی نظر کر کے پورے ملک کا سیاسی اور ماحولیاتی نظام خراب کرنا چاہتے ہیں ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ پی ٹی آئی کو ذہنی آلودگی بھی ختم کرنی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں