اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے گلبرگ ہاؤسنگ کالونی سے پچاس کروڑ روپے کا رقبہ سرکار کے نام کردیا 167

اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے گلبرگ ہاؤسنگ کالونی سے پچاس کروڑ روپے کا رقبہ سرکار کے نام کردیا

اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے گلبرگ ہاؤسنگ کالونی سے پچاس کروڑ روپے کا رقبہ سرکار کے نام کردیا

ڈیرہ غازی خان (فخرالزمان لکھیسر) اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے گلبرگ ہاؤسنگ کالونی سے پچاس کروڑ روپے کا رقبہ سرکار کے نام کردیا ھے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف حکومتی پالیسی کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ھے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کاشف رفیق نے کیا انہوں نے کہا کہ گلبرگ ہاؤسنگ کالونی کے مالکان نے کالونی بنانے کے لئے این او سی تو جاری کرالیا تھا مگر کالونی مذکورہ میں سڑکوں،مسجد،سکول پارک کا رقبہ نہ چھوڑا تھا جسکی سورس رپورٹ نمبر 434/18
پر انکوائری کی گئی تو واقعی کالونی ہذا میں سڑکیں مسجد سکول پارک کی زمین نہ تھی جن کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اب گلبرگ ہاؤسنگ سکیم کے مالکان سے مبلغ پچاس کروڑ روپے کا رقبہ سکول پارک مسجد اور سڑکوں کی مد میں حکومت کے نام کرایا گیا ھے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف رفیق نے کہا کہ حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کرانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ھے
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوھر نفیس کے حکم پر غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف عملی اقدامات کئے گئے ھیں قانون پر عملدرآمد کے سلسلہ میں آ خری حد تک جائیں گے انہوں نے آ خر میں کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ھے کہ عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں