کچے کے علاقہ میں اغوا ء کاروں کے خلاف آپریشن اور حکمت عملی کے بیک وقت استعمال سے مغوی پولیس اہلکاروں کا بازیاب ہونا تاریخی کامیابی ،ڈی آئی جی
ڈیرہ غازی خان ( فخرالزمان لکھیسر )ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ کچے کے علاقہ میں اغوا ء کاروں کے خلاف آپریشن اور حکمت عملی کے بیک وقت استعمال سے مغوی پولیس اہلکاروں کا بازیاب ہونا تاریخی کامیابی ہے اس سے قانون پسند کے حوصلے بلند جبکہ قانون شکن حوصلہ شکن بھی ہو گئے ہیں
،جن افسران اور اہلکاروں نے اس آپریشن میں اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حصہ لیا اور نتائج دئیے میں انہیں سلیوٹ کرتا ہوں ایسے اہلکار ہی محکمہ کا سرمایہ ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچے کے علاقہ سے اغواء کئے گئے 2پولیس اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کے بعدآپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا یہ تقریب ڈی پی آفس راجن پور میں منعقد ہوئی تھی،آر پی او فیصل رانا نے کہا
کہ اغوا کاروں کے خلاف اس آپریشن میں پولیس کو ریاست نے تمام وسائل مہیا کئے،ریجنل کمانڈر کی حیثیت سے مجھے اس آپریشن کی نگرانی کر کے اس حوالے سے بھی خوشی ہوئی کہ یہاں پر فیصل گلزار جیسے با ہمت ڈی پی او اور فرض شناس پولیس افسران اور اہلکار موجود ہیں جو مادر وطن میں قانون کی حکمرانی اور عوام کے جان ومال کے
تحفظ کے لئے اپنی جانوں پر بھی کھیل سکتے ہیں،آر پی او نے کہا کہ آپریشن کے دوران کے لمحات میری سروس کی ایسی یادگار ہیں جسے میں ہمیشہ فرض شناس پولیس اہلکاروں اور افسران کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھوں گا،آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او فیصل گلزار، ایس ایچ اوزانسپکٹرافتخار قریشی،اسحاق جان،منیر چانڈیہ،انچارج
سی آئی اے اختر بجیانی،سب انسپکٹرعمران جمیل،انچارج ایلیٹ ظہیر عبا س سمیت دیگر اہلکاروں کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دئیے،آر پی او فیصل رانا نے اپنے پی آر او مسیح اللہ کو بھی شاباش دیتے ہوئے میڈیا کو بروقت اور پرفیکٹ اطلاعات کی فراہمی پر اس کی تعریف کی، ڈی پی او راجن پور کے پی آر او کلیم قریشی کو بھی انعام دیا گیا تقریب میں اہلکاروں اور افسران نے آر پی او فیصل رانا سے مل کر پاکستان زندہ باد پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے،اہلکاروں اور افسران نے آر پی او فیصل راناکے ساتھ سیلفیاں بنوائیں