آر پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں ماہ مئی کے دوران ریجنل پولیس کی ایک کروڑ 6 لاکھ 41 ہزار روپے کی ریکارڈ ریکوری،724 گینگسٹر، ڈاکو اور خطرناک اشتہاری گرفتار 124

آر پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں ماہ مئی کے دوران ریجنل پولیس کی ایک کروڑ 6 لاکھ 41 ہزار روپے کی ریکارڈ ریکوری،724 گینگسٹر، ڈاکو اور خطرناک اشتہاری گرفتار

آر پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں ماہ مئی کے دوران ریجنل پولیس کی ایک کروڑ 6 لاکھ 41 ہزار روپے کی ریکارڈ ریکوری،724 گینگسٹر، ڈاکو اور خطرناک اشتہاری گرفتار

ڈیرہ غازی خان(رپورٹ:فخراالزمان سے ) آر پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں ماہ مئی کے دوران ریجنل پولیس کی ایک کروڑ 6 لاکھ 41 ہزار روپے کی ریکارڈ ریکوری،724 گینگسٹر، ڈاکو اور خطرناک اشتہاری گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی بر آمد ،

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ کی وجہ سے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ اور راجن پور پولیس کی ماہ مئی کے دوران کارکردگی اطمینان بخش رہی،وارداتوں کو ٹریس کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ،ماہ مئی کے دوران چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 724 گینگسٹر ،ڈاکووں اور اشتہاری ملزمان گرفتار کئے جن سے ڈکیتی کی مختلف سنگین وارداتوں کے

دوران چھینا جانے والا ایک کروڑ 6لاکھ 41 ہزار 776 روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ،جو ڈی جی خان ریجن کی پولیس ہسٹری میں ماہ مئی کی کارکردگی کے حوالے سے ایک ریکارڈ ہے،ریجن بھر کی پولیس نے آر پی او فیصل رانا کی منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران 3 من 7 کلو چرس ،مہنگا نشے کے حوالے سے بدنام ،آئس،،3 کلو 2 کلو افیون سمیت بھاری مقدار میں دوسری منشیات بھی برآمد کر لی ،ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے

دوران پولیس نے ماہ۔مئی کے دوران 11 کلاشنکوفیں،152 پسٹل، 15 بندوقیں،9 رائفلیں اور دیگر اسلحہ برآمد کیا ،آر پی او فیصل رانا نے ماہ مئی کی اس ریکارڈ کارکردگی کو ٹیم ورک کانتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے ریجن کے شہدائے پولیس کے نام کر دیا ،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ریجن بھر میں پولیس کی اس کارکردگی کو مزید بہتر سے بہترین کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں