پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے انتخابات ملتوی کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،شاہین کوثر ڈار 211

پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے انتخابات ملتوی کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،شاہین کوثر ڈار

پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے انتخابات ملتوی کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،شاہین کوثر ڈار

اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی )انچارج سوشل میڈیا پیپلز پارٹی آزاد کشمیر محترمہ شاہین کوثر ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے انتخابات ملتوی کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ صدر جماعت چوہدری لطیف اکبر کی کال پر 05 کو دارالحکومت مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ کسی کو آزادکشمیر کے انتخابات پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔

سوشل میڈیا ورکرز اس حوالہ سے عوام کو آگاہی فراہم کریں تاکہ انتخابات پر شب خون مارنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے۔ پیپلز پارٹی ایک جہوری جماعت ہے ہم ہر قسم کے غیر آینی اور غیر جمہوری اقدام کے حلاف سخت مزاحمت کریں گے۔ ان کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں این سی او سی کی جانب سے آزادکشمیر کے انتخابات کو ملتوی کرنے کے حوالہ سے لکھے گے مکتوب پر اپنے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے۔

پیپلز پارٹی غیر آینی اور غیر جمہوری رویوں کی حوصلہ شکنی کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔ ہم نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنے قایدین کے خون کی قربانیاں دیں ہیں ہم کسی بھی غیر جمہوری اور غیر آینی اقدام کے خلاف سیسہ پلای دیوار کی طرح کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاورکرز اس حوالہ سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور کھل کر لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ آزادکمشیر میں ایسے اقدامات کو روکاجا سکے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں