Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہارون آباد شہر بھر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی

ہارون آباد شہر بھر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی

ہارون آباد شہر بھر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی

ہارون آباد شہر بھر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک بیوروچیف)ہارون آباد شہر بھر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی گھریلو صارفین سخت پریشانی کا شکار ہوٹل مالکان کے وارے نیارے ہو گئے شہریوں نے سوئی گیس کی طویل بندش کی وجہ سے ہوٹلوں کا رخ کر لیا تفصیلات کے مطابق صبح آٹھ بجے سے سوئی گیس کی

بندش سے عوام و الناس کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے صبح کے ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کے لئے ہوٹلوں کا رخ کر لیا ہے ہوٹلوں پر رش ہونے کی وجہ سے پارسل روٹی حاصل کرنے کے لئے بھکاریوں کی طرح لمبی قطاروں میں کئی گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے ہوٹل مالکان کے وارے نیارے ہوگئے ہیں جبکہ 10 گھنٹے گزر جانے کے باوجود شہر بھر می‍ں سوئی گیس نہ بحال کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی سے

دوچار ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں جون کی اس سخت گرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کیا ہے سورج نے اپنی تپش سے زمین کو شدید گرم کرنا شروع کر دیا ہے اور دوسری طرف واپڈا اور سوئی گیس کے محکمہ نے ہم پر اپنا قہر ڈھانا شروع کر دیا ہے جو ہم پر کسی عذاب سے کم نہیں ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ عوام و الناس پہلے ہی کرونا کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہونے کی وجہ سے سخت ذہنی کوفت کا شکار ہے

اور اب رہی سہی کسر محکمہ سوئی گیس نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور واپڈا نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کرکے پوری کر دی ہے اہل علاقہ سراپا احتجاج ہے کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ کا چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر سے فی الفور نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ہے

Exit mobile version