ضلع خانیوال میں پنجاب حکومت کا “خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کامیابی کیساتھ جاری
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلع خانیوال میں پنجاب حکومت کا “خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کامیابی کیساتھ جاری ہے روزانہ کی بنیاد پر جاری اس مہم کے دوران اب تک سیکنٹروں گلیوں، محلوں سڑکوں کو کوڑے، تعمیراتی ملبے کے ڈھیروں سے صاف کردیا گیا ہے- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹس نے کام کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے ویسٹ، کچرا اور ملبہ اٹھانے کے لئے لوڈر سکواڈز اور ٹریکٹر ٹرالیوں کا استعمال کیا
-اس کے ساتھ سراج چوک پر سیوریج لائن میں پڑنے والا گڑھا فل کرنے کا کام بھی تکمیل کے مراحل میں پہنچ گیا-شہریوں کی شکایات حل کرنے کی شرح کے حوالے سے خانیوال دیگر اضلاع سے آگے ہے 72 گھنٹے کے دوران 10 ہزار 573 سرگرمیاں سرانجام دی گئیں 24 گھنٹے میں ساڑھے تیز ہزار مقامات سے کوڑے ،تعمیراتی ملبے کا صفایا اور ایپ پر موصول ہونے والی 193 شکایات کا بھی ازالہ کردیاگیا-ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا
پر اپ لوڈ ہونے والی شکایات کے حل کیلئے بھی فوری کارروائیاں کررہی ہے-جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے حکام سے میٹنگ کرکے کام بارے بریفنگ لی اور نئے اہداف دیئے-انہوں نے کہا ہے کہ شہری آبادیوں میں وال چاکنگ کا بھی خاتمہ کیا جائے-مہم کے اختتام تک کسی لوکل گورنمنٹ افسر اور ورکر کو چھٹی نہیں دی جائے گی-