Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی کا اٹلی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری عوام کی طرف سے بالعموم اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے خصوصی مبارکباد

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی کا اٹلی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری عوام کی طرف سے بالعموم اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے خصوصی مبارکباد

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی کا اٹلی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری عوام کی طرف سے بالعموم اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے خصوصی مبارکباد

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی کا اٹلی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری عوام کی طرف سے بالعموم اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے خصوصی مبارکباد

مظفرآباد (بنارس راجپوت). جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی کا اٹلی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری عوام کی طرف سے بالعموم اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے خصوصی مبارکباد

جے کے ایل ایف آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان زون کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی نے اٹلی کے ۷۵ ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر اسلام آباد میں موجود اٹلی کے سفیر کے نام مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ خط میں اٹلی کے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ پچہتر سال قبل اٹلی کی غیور عوام نے بدترین فاشزم اور آمریت کو شکست دیکر اٹلی کی جمہوریہ کا قیام عمل میں لایا جو دنیا بھر کی آزادی اور جمہوریت پسند اقوام کیلئے قابل فخر اور مشعل راہ ہے

اور آج بھی آزادی و حقوق کی جدوجہد میں مصروف قومیں اٹلی کے عوام کی تاریخی جدوجہد سے متاثر ہو کر راہنمائی لیتی ہیں۔ڈاکٹر توقیر گیلانی نے اٹلی کے سفیر سے مخاطب ہوکر کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام بھی گزشتہ سات دھائیوں سے اپنے وطن کی جبری تقسیم اور بد ترین انسانی حقوق کی پامالیوں کا شکار ہیں۔ جموں کشمیر کے عوام اپنے موعود اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خود ارادیت ( جس کا وعدہ ہندوستان اور پاکستان نے عالمی برادری کا سامنے کیا تھا اور جس کی ضمانت بھی عالمی برادری نے دی تھی ) سے آج تک محروم چلے آرہے ہیں۔
ریاست پر قابض ممالک تسلسل کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور انسانیت کے خلاف بدترین جرائم میں مصروف ہیں۔ مقبوضہ ریاست جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور انسانیت کے خلاف جاری ان جرائم پر اقوام متحدہ، یورپین یونین، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، اور انسانی کی بین الاقوامی تنظیموں کی متعدد رپورٹس کئی بار شائع ہو چکی ہیں۔
بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں پرامن اور قانونی جدوجہد آزادی میں مصروف عمل کشمیری عوام کو قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بدترین جبر و تشدد کا سامنا ہے۔ غیر انسانی کالے قوانین، معصوم لوگوں کا قتل اور اغوا، خواتین کی بے حرمتی، اجتماعی قبریں، سیاسی قائدین کی گرفتاریاں اور غیر انسانی مہلک ہتھیاروں کا استعمال معمول بن چکا ہے۔ بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں سول سوسائٹی کے قابل ترین لوگوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یسین ملک اور معروف آزادی پسند راہنما سید شبیر احمد شاہ سمیت سینکڑوں سیاسی رہنمائوں کو مسلسل غیر قانونی قید اور جھوٹے مقدمات کا سامنا ہے۔ جموں کشمیر کے عوام کو بھی بھارت کی موجودہ فاشسٹ حکومت کا سامنا ہے جس نے اپنے کالے قوانین کے ذریعے بھارتی فوج کو اس قتل عام اور بربریت پر مکمل استثنا دے رکھا ہے۔
پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں سیاسی و معاشی استحصال عروج پر ہے۔ یہاں نوجوان نسل در نسل روزگار اور بہتر زندگی کی تگ و دو کیلئے اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور کر دیے گئے ہیں اور پاکستان کے حکمران طبقے کی طرف سے ریاست کے وسائل کی نہ ختم ہونے والی لوٹ مار زور وشور سے جاری ہے۔ سیاسی و اظہار رائے کی آزادیاں ناپید ہیں ،

سیاسی کارکنان کو ریاستی جبر و تعصب کا سامنا ہے ، انہیں غیر قانونی مقدمات میں پھنسانا، جیل بھیجنا اور ٹارگٹ کرنا معمول ہے اور انہیں اپنی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ریاست سے بھاگ کر بیرون ملک پناہ لینا پڑ رہی ہے۔ پاکستان کے زیر قبضہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں نااہل اور بدیانت افراد پر مشتمل حکومتیں تشکیل دی جاتی ہیں تاکہ وسائل کی لوٹ مار اور قبضے کا عمل آسانی سے جاری رہے۔
ڈاکٹر توقیر گیلانی نے اٹلی کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کی حکومت نے ریاست جموں کشمیر کے بے شمار آزادی پسند نوجوانوں کو اپنے ملک میں پناہ دی ہے جس پر ریاست کے لوگ اٹلی کی حکومت اور عوام کے دلی شکر گزار ہیں۔
ڈاکٹر توقیر گیلانی نے اٹلی کے سفیر سے کیا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام بھی جو گزشتہ تہتر سال سے دو ایٹمی طاقتوں کے زیر قبضہ بدترین جبر اور غلامی کا شکار ہیں، دنیا کی دیگر آزاد اقوام کی طرح آزادی چاہتے ہیں۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جو ریاست کی سب سے بڑی اور نمائندہ آزادی پسند جماعت ہے کا ہمیشہ سے یہ موقف ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کا واحد راستہ اور مسئلہ جموں کشمیر کا واحد حل ریاست کی آزادی اور یہاں کے عوام کو انکا غیر مشروط حق خود ارادیت دینے سے ہی ممکن ہے اور یہی وہ وقت ہے جب بین الاقوامی برادری آگے آ کر ریاست جموں کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر سکتی ہے۔
ڈاکٹر توقیر گیلانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اٹلی کی حکومت ریاست جموں کشمیر کے عوام کی بیرونی قبضے کے خاتمے کے لیے جاری جائز ، قانونی اور پرامن جدوجہد کی حمایت کرے گی۔

Exit mobile version