Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آزاد کشمیر میں مستبقل صرف جمہوری جماعت پیپلز پارٹی کا ہوگا، سردار رائے محمد اکرم

آزاد کشمیر میں مستبقل صرف جمہوری جماعت پیپلز پارٹی کا ہوگا، سردار رائے محمد اکرم

آزاد کشمیر میں مستبقل صرف جمہوری جماعت پیپلز پارٹی کا ہوگا، سردار رائے محمد اکرم

آزاد کشمیر میں مستبقل صرف جمہوری جماعت پیپلز پارٹی کا ہوگا، سردار رائے محمد اکرم

راولپنڈی (محبوب لون سے) نیو کشمیر ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے زیر اہتمام ماہنامہ ”دی مشن انٹرنیشنل“راولپنڈی اور یو ٹیوب چینل 20نیوز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سنیئر کشمیری سیاستدان، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے بانی رہنما و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار رائے محمد اکرم تھے جبکہ ان کے علاوہ دیگر مہمانان خاص میں مسلم لیگ ن نے رہنما سردار توصیف عزیز، شبیر عباسی، کرنل (ر) تصدق، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سردار اعجاز ولایت،

رہنما پیپلز پارٹی سردار عمران جمال، تحریک انصاف کے سردار شوکت، سردار رائے محمد نویل و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سردار رائے محمد اکرم نے چیف ایڈیٹر محمد محبوب لون، ایڈیٹر سید عمر گردیزی، سردار تبارک منظورو دیگر ٹیم ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے جریدے کا قیام مثبت صحافت کیلئے نیا اضافہ ہے اور اس میں کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا معیار کم ہو رہا ہے اس لیے مثبت صحافت کے فروغ کیلئے ہمیں اپنا بہترین کردار ثابت کرنا ہوگا اور صحافت کے نام پر کالی بھیڑوں کا صفایا کرنا ہوگا۔ سردار رائے محمد اکرم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے

کہا کہ آزاد کشمیر میں مستبقل صرف جمہوری جماعت پیپلز پارٹی کا ہوگا، ہوائی پرندوں کی جلد موت واقع ہو جائے گی۔ پیپلز پارٹی جمہوری عمل کی پاسبان جماعت ہے اور اس کے کارکنان نظریاتی طور پر مضبوط ہوتے ہیں۔ ماضی میں جنہوں نے پیپلز پارٹی کیساتھ بے وفائی کی وہ جلد انجام پہنچیں گے جبکہ بہت سے اپنا انجام دیکھ بھی چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ سمیت آزاد کشمیر بھر میں واضح کامیابی حاصل کرئے گی۔ لوگ تبدیلی سرکار سے پاکستان میں ہی تنگ ہیں

آزاد کشمیر میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اگر کشمیری سیاستدان منافقت کا راستہ چھوڑ کر کشمیر کی سا لمیت اور عزت کی جدوجہد کی سیاست کریں تو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بہتر پیش رقت ہو سکتی ہے۔مسلم لیگ ن نے رہنما سردار توصیف عزیز، شبیر عباسی، کرنل (ر) تصدق، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سردار اعجاز ولایت، رہنما پیپلز پارٹی سردار عمران جمال، تحریک انصاف کے سردار شوکت،

سردار رائے محمد نویل و دیگر بھی سنیئر صحافیوں محمدمحبوب لون اور سید عمر گردیزی معہ پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مشن میں ہمارا تعاون آپ کیساتھ رہے گا، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ صحافت میں جانبداری نہیں بلکہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر محمد محبوب لون، سید عمر گردیزی اور سردار تبارک منظور نے مہمانان گرامی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version