Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے مشترکہ اجلاس میں حامد میر کی بحالی

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے مشترکہ اجلاس میں حامد میر کی بحالی

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے مشترکہ اجلاس میں حامد میر کی بحالی

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے مشترکہ اجلاس میں حامد میر کی بحالی

اسلام آباد(پ ر)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے مشترکہ اجلاس میں حامد میر کی بحالی ، صحافیوں پر تشدد ، اغواءاور انہیں حراساںکرنے کے واقعات کا جائرہ لے کر انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سہ رکنی کمیٹی کے سربراہ پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ ہوں گے جب کہ آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید اور نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم شامل ہوں گے۔

اس سلسلے میںحال ہی میں اسد طور پر حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال، جیو کے اینکر اور سینئر صحافی حامد میر کے معاملے اور جڑواں شہروں کے 51صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے حراسگی کے واقعات پرغور کیلئے آرآئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کےمنتخب عہدیداران کا اجلاس صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سیدکی زیر صدارت ہوا ۔اجلا س میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے مختلف شہروں کے تھانوں میںحامد میر اور دیگر صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لیے دی گئی

درخواستوں اور مختلف عدالتوں میں دائر کی گئی رٹ پٹیشنز کی پیروی بھی آر آئے یو جے اور نیشنل پریس کلب کی یہ کمیٹی کرے گی اور جہاں ضرورت محسوس کی گئی وہاں پی ایف یو جے سے مدد حاصل کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حامد میر کی سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم اور لگنے والے الزامات کا جواب صحافیوں کی نمائندہ تنظیمیں شائستہ انداز میں دیں گی تاکہ گالم گلوچ اور بیجا الزام تراشی کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

علاوہ ازیں حامد میر سمیت آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے کسی بھی ممبر کی تحریر و تقریر پر اگر کسی نے کوئی سنجیدہ سوال اٹھایا تو اس کا جواب اعلیٰ سطحی کمیٹی دے گی۔ اجلاس میں امید ظاہر کی گئی کہ حامد میر بھی اپنے کیس کے سلسلہ میں سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر کسی کو بھی اعتراض اور تنقید کا جواب خود دینے کے بجائے نمائندہ صحافتی تنظیوں کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ اجلاس میں شریک دیگر عہدیداران نے

قائدین کے فیصلے کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہا نی کروائی ۔اجلاس میں پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ ، جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم ، سیکریٹری انور رضا فنانس سیکرٹری صغیر چوہدری ، آر آئی یو جے کے سابق صدر مبارک زیب کے علاوہ پریس کلب اور آر ائی یو جےکے دیگر منتخب عہدیداران نے شرکت کی۔

Exit mobile version