آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران68 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق 162

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران68 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران68 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (بنارس راجپوت) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران68 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،کورونا وائرس سے 1مریض فوت ہوا ہے جس کا تعلق باغ سے ہے, 85مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ674 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے8کا تعلق مظفرآباد

،07 کا جہلم ویلی ، 23کا پونچھ،6کا باغ،15 کاپلندری،1کا بھمبر اور8کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک200510افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور19456 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے18107 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے

جبکہ798مریض زیر علاج ہیں 551مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے79کا تعلق مظفرآباد،12کا جہلم ویلی،11کا نیلم،104کاپونچھ،70کا باغ،5 کا حویلی، 10کاتعلق سدھنوتی،141 کاتعلق میرپور،49کابھمبراور70کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے798مریضوں میں سے761مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 37مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں