آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،راجہ محمد فاروق حیدر خان 190

آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،راجہ محمد فاروق حیدر خان

آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،راجہ محمد فاروق حیدر خان

مظفرآباد (بنارس راجپوت) وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ منکرین قرآن کو دنیا میں بھی سزا ملنی چاہیے اور آخرت میں بھی۔ ان کا ڈھکانہ جہنم ہے۔ جس نے قرآن کا حلف اٹھا کر توڑا اس نے اپنی آخر ت خراب کی اور جس نے اسے ایسا کرنے کی ترغیب دی وہ بھی جہنمی ہے۔بد قسمتی کی بات ہے کہ ایک شعبد ہ باز جو اپنے آپ کو سلطان ہند کا وارث کہلواتا ہے قرآن پر حلف لے کر اب تاویلیں نکال رہا ہے

۔اگرسید نہ ہوتا تو پھر میں جواب دیتا۔ اس کے حسب نسب کی وجہ سے مجبور ہوں۔ اگرچہ اس نے اس کا خیال نہیں رکھا لیکن ہم پرسادات کا احترام پھر بھی لازم ہے۔ چوہدری شہزاد کے والد نے بستر مرگ پر اس کا ہاتھ میرے ہاتھ میں دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ آپ کے حوالے ہے لیکن اس نے اس کا پاس نہیں رکھ جس کا افسوس ہے۔ اس نے اپنی برادری کے بڑے نام کو بھی زک پہنچائی۔ چوہدری برادری مسلم کا حصہ اور ہمارا اثاثہ ہے دیگر حلقہ کے اندر بسنے والی تمام برادریاں، قبائل قابل احترام ہیں۔

سب نے ہمیشہ عزت دی۔ میں نے شہزاد کو نوازشریف کا پرچم دیا تھا۔ اس نے عمران خان کا پکڑا جو کچھ عرصے بعد کتابوں میں بھی نہیں ملے گا۔لچھراٹ ن لیگ کا گڑھ، انشاء اللہ پوری قوت کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے اور جماعت کامیاب ہو گی۔ اس بات کی خوشی ہے کہ لیگی کارکنان جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے شہزاد کا ساتھ نہیں دیا

جو ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن حلقہ لچھراٹ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن حلقہ لچھراٹ کے صدر الیاس اعوان نے کی جبکہ اس موقع پر وزیر حکومت بیر سٹر افتخار گیلانی، مشیر حکومت امداد علی طارق، پروفیسر ریٹائردافسر عثمانی، مرکزی جوائنٹ مسلم لیگ ن اعجا ز احمد مغل، خالد اسماعیل سلہریا، ڈاکٹر میر عبدالواحد، ایڈ منسٹر ضلع کونسل سردار وقار،

راجہ زین محمود، طارق عبداللہ ڈار، طارق عباس ڈار، طارق عظیم، سلطان ثاقب، سید سرفراز گیلانی، راجہ میر زمان و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنا ن نے ٹکٹ و دیگر حوالے سے فیصلے کا اختیار وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان کودے دیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہر یونین کونسل سے چیدہ چیدہ افراد کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد از جلد ٹکٹس کا اعلان کریں گے۔ آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ جن لوگوں نے جماعت کے ساتھ دھوکہ کیا

انہیں اس کا جواب دینا پڑے گا۔ سیاسی طور پر انہوں نے اپنا خاتمہ کر لیا رہی سہی کسر انتخابات میں نکال لیں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بساہاں والے پیر صاحب نے حلف کے بعد 15 منٹ تقرریر کی۔ حلف کی افادیت کیا ہے اور اس کو توڑنے والا کس طرح کے عزاب کا مستحق ہو گا اور پھر علی رضا بخاری نے یہ حدیث پڑھی”جس نے عہد توڑا اس کا ایمان باقی نہیں رہا“اور بعد میں مجھے ملے تو کہا کہ انہوں نے تقریر اس لیے زیادہ کی

کہ انہیں فلاں آدمی کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ جماعت کو چھوڑ دے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں ویسے بھی سارا گند اکٹھا ہو کر بنی گالہ جاتا ہے۔یہ بنی گالہ ہے یا بنی اسرائیل کہ جہاں کوئی اچھی چیز نہیں ہوتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ مسلمل لیگ ن کے عہدیداران،کارکنان اور عوام الناس نے وفاداریاں بدلنے والوں کے فیصلے کو مسترد کر دیا اور آج اتنی بڑی تعداد میں یہاں جمع ہو کر یہ پیغام دے دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑھتا۔ جماعت انشاء اللہ حلقہ لچھراٹ سے بھاری اکثریت سیکامیاب ہو گی۔ لوٹوں کو کسی صورت اسمبلی میں نہیں پہنچنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں