ضلعی پولیس سربراہ صلاح الدين کنڈی کی سربراہی ڈی پی و آفس میں پولیس کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد 126

ضلعی پولیس سربراہ صلاح الدين کنڈی کی سربراہی ڈی پی و آفس میں پولیس کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد

ضلعی پولیس سربراہ صلاح الدين کنڈی کی سربراہی ڈی پی و آفس میں پولیس کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد

ضلع مهمند( افضل صافی سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا پولیس ضلع مهمندضلعی پولیس سربراہ صلاح الدين کنڈی کی سربراہی ڈی پی و آفس میں پولیس کرائم ریویو میٹنگ کا انعقادکرائم میٹنگ میں پولیس افسران کو مجرمان اشتہاریوں، سُودی کاروبار، منشیات ڈیلروں، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، کم عمر ڈائیوران اور دیگر سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری۔
تفصیلات کے مطابق

ڈی پی او آفس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی پولیس سربراہ صلاح الدين کنڈی کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹیگیشن، ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز، اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی او صلاح الدين کنڈی نے اجلاس کے دوران سرکلز کی سطح پر جرائم اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے گذشتہ ماہ مئی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ديگر اضلاع سے آئے هوئے 10 اشتهاری مجرمان سميت 98 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کئے گئے ہیں،

اسی طرح اقدام قتل میں ملوث 34، چوری میں ملوث 6 اسلحہ رکھنے پر 15، منشیات میں ملوث 6، ایل ایس ایل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کئے گئے ہیں، ياد رهے اشتہاری مجرمان اور پولیس کے درمیان صبح چار بجے سے دوپہر 12 بجے تک سخت مقابلہ ہوا تھا، جس میں گرفتار افراد سے چار رایفل، 12 پستول، 101 کارتوس، 3 شاٹ گن، 2 کلاشنکوپ، اور ایک ایل ایم جی گن برآمد کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ 6090 گرام چرس اور 752 گرام آئس بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔
میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او مہمند نے واضح کیا کہ مجرمان اشتہاریوں، سُودی کاروبار، منشیات ڈیلروں خصوصا آئس کا کاروبار کرنیوالوں، لینڈ مافیا،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، کم عمر ڈائیوران اور دیگر سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیزکی جائے کسی کو بھی نقص امن کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں